Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات، جنوری میں مقرر ، سنٹرس کے ذمہ داران کو ضروری اطلاع

عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات، جنوری میں مقرر ، سنٹرس کے ذمہ داران کو ضروری اطلاع

حیدرآباد 19ڈسمبر (پریس نوٹ) محمد حبیب الرحمن انچارج عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اردو امتحانات اردو دانی، زبان دانی، انشاء 29 جنوری 2017 ء کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امتحان کے فارم حاصل کرلیں۔ امتحان سے قبل امیدواروں کے لئے ہال ٹکٹس جاری ہوں گے۔ شریک امتحان ہونے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں۔ کتابیں گھروں پر بھی لیجاکر اردو سیکھنے کے بعد شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ اگر کوئی ذمہ دار اردو سیکھانے کے جذبہ کے تحت سنٹر قائم کرنا چاہتے ہیں تو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا۔ دفتر کے اوقات صبح 11 تا 5 بجے سیل فون 9553556260 ، 040-24744180 Ext 225 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT