Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اُردو امتحانی نتائج کا اعلان

عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اُردو امتحانی نتائج کا اعلان

حیدرآباد 17 ستمبر (راست) جناب محمد حبیب الرحمن انچارج سیکشن اُردو دانی کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) بہ تعاون ادارہ ادبیات اردو منعقدہ اردو دانی، زبان دانی، انشاء امتحانات منعقدہ 30 جولائی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں کے تمام مراکز کے صدور، معتمدین، منتظمین اور ٹیچرس، ذمہ دار اصحاب، اپنے اپنے مراکز کے نتائج کے ساتھ اسناد بھی حاصل کرلیں اور آئندہ ہونے والے امتحانات کی تیاری کیلئے کتابیں اور شرکت فارم فری حاصل کرلیں۔ دفتر کے روزانہ کے اوقات 11 بجے دن تا 5 بجے شام مقرر ہیں۔ جن طلبہ نے امتحان انشاء میں کامیابی حاصل کی ہے وہ ادارہ ادبیات اردو سے راست اردو ماہر کے امتحان میں آدھی فیس داخل کرکے امتحان دے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9553556260 ، 040-24744114(Ext.225) پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT