Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں آج خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں آج خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ خاتون ڈاکٹرس کے ساتھ علاج کریں گے

ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ خاتون ڈاکٹرس کے ساتھ علاج کریں گے
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین 21 دسمبر بروز اتوار صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر لیڈی ڈاکٹرس ، ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ ، اپنی ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا علاج کریں گی ۔ حجامہ ایک قدیم طریقہ علاج ہے جو جدید سہولتوں کے ساتھ فی زمانہ اپنایا جارہا ہے ۔ حضور اکرم ؐ نے اس علاج کو اپنایا تھا ۔ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں ۔ یہ ہر بیماری میں شفا بخش ہے ۔ حجامہ کے ذریعہ بدن انسان سے فاسد خون نکالا جاتا ہے ۔ ایسے مریض جو سر درد ، نزلہ ، زکام ، نیند کا نہ آنا ، شوگر ، تھائیرائیڈ ، بی پی ، جلد کے امراض ، عرق النساء ، گردن کا درد ، جوڑوں کا درد ، موٹاپا ، بانچھ پن ، انفرٹیلیٹی ، امراض جگر ، بواسیر ، فالج اور دیگر امراض میں مبتلا ہوں وہ اپنا نام فون نمبر 040-65699966 ۔ 8125249080 پر جناب خالد محی الدین اسد کے پاس صبح 9 تا 5 بجے دن رجسٹر کروالیں ۔ مریض سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ ڈاکٹرس مرض کے حساب سے کپ کا تعین کرینگے ۔۔

TOPPOPULARRECENT