Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں اتوار کو خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں اتوار کو خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین 21 دسمبر بروز اتوار صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر لیڈی ڈاکٹر ، ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ ، اپنی ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا علاج کریں گی ۔ حجامہ ایک قدیم طریقہ علاج ہے جو جدید سہولتوں کے ساتھ فی زمانہ اپنایا جارہا ہے ۔ حضور اکرم ؐ نے اس علاج کو اپنایا تھا ۔ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں ۔ یہ ہر بیماری میں شفا بخش ہے ۔ حجامہ کے ذریعہ بدن انسان سے فاسد خون نکالا جاتا ہے ۔ ایسے مریض جو سر درد ، نزلہ ، زکام ، نیند کا نہ آنا ، شوگر ، تھائیرائیڈ ، بی پی ، جلد کے امراض ، عرق النساء ، گردن کا درد ، جوڑوں کا درد ، موٹاپا ، بانچھ پن ، انفرٹیلیٹی ، امراض جگر ، بواسیر ، فالج اور دیگر امراض میں مبتلا ہوں وہ اپنا نام فون نمبر 040-65699966 ۔ 8125249080 پر جناب خالد محی الدین اسد کے پاس صبح 9 تا 5 بجے دن رجسٹر کروالیں ۔ مریض سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ ڈاکٹرس مرض کے حساب سے کپ کا تعین کرینگے ۔۔

TOPPOPULARRECENT