Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ

امریکی ڈاکٹرس ٹیم مریضوں کی تشخیص و علاج کرے گی ، رجسٹریشن جاری

امریکی ڈاکٹرس ٹیم مریضوں کی تشخیص و علاج کرے گی ، رجسٹریشن جاری
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے زیر اہتمام ادارہ سیاست کے تعاون سے سہ روزہ مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ کا 26 تا 28 فروری عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر مقرر ہے۔ جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست و کیمپ چیرمین ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ 16 رکنی کیرو پراکٹک ڈاکٹرس پروفیسر معین انصاری صدر شعبہ نیفوٹریشن اور محترمہ شاہدہ انصاری کی زیر نگرانی ، کمر کے درد ، گردن کے درد ، مونڈھے کے درد ، گھٹنوں کے درد کے علاوہ دیگر اعصابی امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے ۔ مریض اپنے ساتھ ایکسرے رپورٹ لائیں تو بہتر ہے ۔ رجسٹریشن کا آغاز 2 فروری سے ہوچکا ہے ۔ 10 بجے دن سے ایک بجے دن تک عابد علی خاں ہاسپٹل دارالشفاء ، 11 بجے دن سے 5 بجے شام ایم ڈی ایف آفس احاطہ روزنامہ سیاست ۔ 11 بجے دن سے 7 بجے شب تک محمدیہ میڈیکل اسٹور اینڈ کلینک روبرو پرنس ہوٹل مہدی پٹنم چوراہا پر رجسٹریشن کیا جائے گا ۔ ایسے مریض جو سابق میں کیرو پراکٹک ڈاکٹروں سے علاج کروائے ہیں وہ بھی رجسٹریشن کروائیں ۔ رجسٹریشن کا کوٹہ ختم ہوجانے کے بعد دوبارہ رجسٹریشن نہیں کیا جائے گا ۔ معلومات کیلئے جناب ایم ایف بیگ سے 9247172645 اور جناب محمد عبدالقدیر سے 9394801526 ربط قائم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT