Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پرآج مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پرآج مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ علاج کریں گے

ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ علاج کریں گے
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین 15 مارچ بروز اتوار کو صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر منعقد ہوگا ۔ حجامہ رسول اکرم ؐ کی سنت اور ایک بہترین طریقہ علاج ہے ۔ آپؐ نے اس علاج کو خود کروایا اور دوسروں کو کروانے کی ترغیب دی ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کی تشخیص اور رپورٹس کے جائزہ کے بعد حجامہ کریں گے ۔ حجامہ کے ذریعہ بدن انسانی سے فاسد خون نکالا جاتا ہے ۔ ایسے مریض جو گردن درد ، کمر درد ، سردرد ، زکام ، بی پی ، جلد کے امراض ، موٹاپا ، شوگر ، عرق النساء ، تھائیرائیڈ ، امراض نسواں ، امراض جگر اور فالج سے متاثر ہوں اور صحت مند افراد بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ حجامہ کروانے کے خواہش مند افراد اپنا نام فون نمبرات 7097220856 اور 8125249080 پر صبح 11 تا 5 بجے دن رجسٹر کروائیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے۔ ۔

TOPPOPULARRECENT