Saturday , December 15 2018

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ

23 ستمبر کو مقرر ، ماہر حجامہ علاج کریں گے ، رجسٹریشن کا آغاز

23 ستمبر کو مقرر ، ماہر حجامہ علاج کریں گے ، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام بروز منگل 23 ستمبر کو صبح 9 تا 2 بجے دن حکیم سید غوث الدین کیمپ کوآرڈینٹر کی نگرانی میں عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ منعقد ہوگا ۔ کوآرڈینٹر نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے ٹیکنیکل اسٹاف کے ساتھ مریضوں کا حجامہ کریں گے ۔ ایسے مریض جو گردن درد ، جوڑوں کا درد ، کمر درد ، قوت باہ ، شوگر ، بلڈ پریشر سے متاثر ہوں وہ سنت نبیؐ کی روشنی میں حجامہ کے ذریعہ شفایاب ہوسکتے ہیں ۔ رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔ مریضوں کو مرض کے مطابق فی کپ 50 روپئے فیس لی جائے گی ۔ مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے لیے صبح 11 تا 5 بجے شام فون نمبرات 040-65699966 ۔ 8297158387 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT