Tuesday , December 18 2018

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں 23 نومبر کو مرد حضرات کا ایک روزہ حجامہ کیمپ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کی زیر نگرانی ادارہ سیاست کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس کے اوقات کار صبح 9 تا 2 بجے دن مقرر ہیں ۔ حکیم سید غوث الدین کیمپ کوآرڈینٹر نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے ٹیکنیکل اسٹاف کے ساتھ حجامہ انجام دیں گے ۔ گردن درد ، کمر درد ، جوڑوں کے درد ، ضعف باہ اور سنت کی روشنی میں حجامہ کروانے والے اشخاص اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ مریض سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبر 040-65699966 ، 8297158387 پر اوقات صبح 11 تا 5 بجے تک ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT