Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سے اردو تعلیم کا نظم

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سے اردو تعلیم کا نظم

نئے سنٹرس کیلئے درخواستوں کی طلبی، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : انچارج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن کے بموجب شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلا قیمت حاصل کر کے تعلیم دے سکتے ہیں ۔ انگلش میڈیم کے اسکول اور کالجس کے ذمہ دار مزید جہاں فنی تعلیم ٹیلرنگ سنٹر یا مہندی ڈیزائن وغیرہ کی تربیت دی جاتی ہے ۔ ان کے علاوہ عربی پڑھانے والے جزوقتی مدارس میں یہ کتابیں حاصل کر کے فری تعلیم دی جاسکتی ہے اور امتحانات کی بھی کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے یہ امتحانات مقرر ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جون 1994 سے تعلیم اور امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرتے ہیں ۔ آئندہ امتحان 28 جنوری 2018 کو منعقد ہوں گے ۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کر کے سنٹر چلانے کے ذمہ دار ٹیچرز اور اساتذہ درخواستیں دے سکتے ہیں جن کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔اردو انشاء کے بعد ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ سے اردو ماہر میں راست آدھی فیس داخل کر کے شریک ہوسکتے ہیں ۔ اس کے بعد عالم و فاضل کے امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9290680532 ۔ 040-24744180 Ext.225 پر ربط قائم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT