Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

ماہ جنوری میں مقرر ، سنٹرس کے خواہش مندوں کو اطلاع

ماہ جنوری میں مقرر ، سنٹرس کے خواہش مندوں کو اطلاع
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کی تعلیم ، شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلا قیمت حاصل کر کے تعلیم دے سکتے ہیں۔ مزید جہاں فنی تعلیم ٹیلرنگ سنٹر ، یا مہندی ڈیزائن وغیرہ سکھایا جاتا ہے ۔ ان کے علاوہ عربی پڑھانے والے جزوقتی مدارس میں یہ کتابیں حاصل کرکے فری تعلیم دی جاسکتی ہے اور امتحانات کی کوئی بھی فیس نہیں لی جائے گی ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے یہ امتحانات مقرر ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جون 1994 سے تعلیم اور امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرتے ہیں ۔ آئندہ امتحان جنوری 2015 کے آخری اتوار کو مقرر ہے ۔ گھروں پر اردو سیکھنے کے خواہش مند ٹرسٹ سے آسان اردو سی ڈی مفت حاصل کرکے امتحان میں بھی شریک ہوسکتے ہیں ۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کر کے سنٹر چلانے کے ذمہ دار ٹیچرز اوراساتذہ درخواست دے سکتے ہیں جن کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ فون نمبرات 040-24744180 Ext.225 ، 9290680532 پر ربط قائم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT