Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

25 جنوری کو شہر ، ریاست و بیرون ریاست بیک وقت مقرر

25 جنوری کو شہر ، ریاست و بیرون ریاست بیک وقت مقرر
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : محمد حبیب الرحمن انچارج کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک و تعاون سے اردو دانی ، زبان دانی ، اور انشاء کے امتحانات 25 جنوری 2015 کو صبح 10 تا ایک بجے دن شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر ریاستوں میں بیک وقت منعقد ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے ہال ٹکٹس اور سوالات و جوابی بیاض جاری ہوں گے ۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 20 جنوری سے دفتر سے ہال ٹکٹ حاصل کر کے امیدواروں کو تقسیم کردیں ۔ ٹرسٹ کو اس مرتبہ امتحانات کے لیے 12732 فارم حاصل ہوچکے ، گھروں پر کتابیں سنٹرز سے اور دفتر سیاست سے حاصل کرتے ہوئے کمسن بچوں سے لے کر گریجویٹس تک ان امتحانات میں شریک ہورہے ہیں ۔ خصوصیت یہ ہے کہ اس مرتبہ گھریلو خواتین شریک امتحان ہوں گے ۔ دیگر تفصیلات کے لیے 9553556260 ۔ 24744180 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT