Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد ۔13 ۔ اپریل (سیاست نیوز) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے تین درجات اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات جون 2015 ء کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع دیگر پڑوسی ریاستوں میں صبح 10 بجے ایک ساتھ شروع ہوںگے۔ تمام امتحانات تحریری ہوں گے۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے د

حیدرآباد ۔13 ۔ اپریل (سیاست نیوز) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے تین درجات اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات جون 2015 ء کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع دیگر پڑوسی ریاستوں میں صبح 10 بجے ایک ساتھ شروع ہوںگے۔ تمام امتحانات تحریری ہوں گے۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے سوالات وجوابات کے پرچے جاری ہوںگے۔ جون 1994 ء سے قائم عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سال میں دو مرتبہ امتحانات منعقد کر رہا ہے اردو تعلیم کو عام کرنے اور ابتدائی تعلیم سکھانے ایسی آسان کتاب مرتب کی گئی ہے جس میں اردو انگلش ، تلگو اور ہندی میں الفاظ ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم کو جاری رکھنے انشاء کامیاب ہونے کے بعد راست اردو ماہر پھر اردو عالم اور اردو فاضل کر کے بی اے میں مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی ، امبیڈکر یونیورسٹی اور کاکتیہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحانات میں ایسے طلباء و طالبات شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ گرمائی تعطیلات میں 25 اپر یل سے جماعتوں کا آغاز کردیں گے۔ انچارج ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن سے معلومات کیلئے راست یا فون 24744180, 9290680532 ، ext.225 ۔ 24744114 روزانہ دفتر سیاست پر صبح 11 تا 5 بجے ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT