Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

15 جولائی ادخال فارم کی آخری تاریخ ، سنٹرس کو اطلاع
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے ابتدائی تین درجات کی تعلیم اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات 30 جولائی کو صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہیں ۔ کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ انشاء کامیاب کرنے والے طلباء وطالبات کو نصف فیس کے ساتھ ادارہ ادبیات اردو کے اردو ماہر امتحان میں شریک ہونے کی اجازت ہوگی ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں کے تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 15 جولائی 2017 تک شرکت فارم خانہ پری کے بعد دفتر پر جناب محمد حبیب الرحمن انچارج ٹرسٹ کے پاس داخل کردیں اور ایسے طلباء وطالبات جو نصاب کی تکمیل کرچکے اگر کسی وجہ سے وہ شریک امتحان نہ ہوسکیں تو اس مرتبہ دفتر سے فارم حاصل کر کے راست شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ فون 040-24744180 Ext.225 ، سیل 9553556260 پر ربط کریں ۔۔

 

کنٹراکٹ لکچرارس کی خدمات میں توسیع
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے ریاست کے گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالجوں میں خدمات انجام دینے والے کنٹراکٹ لکچرارس کے خدمات کی مدت میں توسیع دی ہے اور اس سلسلہ میں ریاست بھر میں پائے جانے والے 435 کنٹراکٹ لکچرارس ، 160 ورکشاپ اٹنڈنٹس ، 37 جونیر اسسٹنٹس اور 162 آفس سب آرڈینیٹس اسٹاف کی خدمات کو سال 2017-2018 تک کے لیے توسیع دیتے ہوئے حکومت نے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کیے ۔ حکومت کی جانب سے خدمات کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے جاری کردہ احکامات پر کنٹراکٹ لکچرارس و دیگر نے حکومت سے اظہار تشکر کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT