Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کے اسناد کی اجرائی

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کے اسناد کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : قاری محمد دستگیر خاں ناظم کے بموجب محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی بیرون دبیر پورہ اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ واقع الاوہ بی بی دبیر پورہ کے مراکز پر عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء منعقدہ 28 جولائی 2018 کے نتائج و اسناد مراکز کو وصول ہوچکے ہیں ۔ اس مرکز سے خانگی امیدوار کی حیثیت سے شریک امیدوار اپنے اسناد با اوقات 4 تا 8 بجے شام حاصل کرلیں ۔ 9292506139 پر ربط قائم کریں ۔۔

اوپن یونیورسٹی میں اردو میڈیم ڈگری اہلیتی امتحان ، آج آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے اہلیتی امتحان میں شرکت کے لیے فارم آن لائن داخل کرنے کی 22 مارچ آخری تاریخ ہے ۔ 18 سال یا زائد عمر کے افراد ایس ایس سی میمو ، آدھار کارڈز زیراکس اور ایک فوٹو کے ساتھ شام 5 بجے سے قبل محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار 24510012 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT