Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو دانی امتحانات کا کل انعقاد

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو دانی امتحانات کا کل انعقاد

حیدرآباد /22 جنوری (سیاست نیوز) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیر اہتمام بہ تعاون ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد کے اردو دانی، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات 24 جنوری بروز اتوار صبح دس تا ایک بجے دن منعقد ہوں گے اور تمام مراکز حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں بہ یک وقت شروع ہوں گے۔ دفتر ٹرسٹ کو تمام مراکز سے 16,278 فارم وصول ہوئے، جن کو ہال ٹکٹس اور امتحانی مٹیریل بھیج دیئے گئے۔ محمد حبیب الرحمن انچارج سیکشن کے بموجب دفتر کے نمائندہ نے ہال ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر مراکز کے صدور و معتمدین اور ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی۔ جس پر تمام سنٹرس کے افراد نے بتایا کہ امتحانات کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ تمام سرپرستوں سے خواہش ہے کہ مرکز امتحان پر بچوں کو امتحان کے آغاز سے کم از کم دس منٹ قبل پہنچائیں اور کسی بھی دشواری کی صورت میں دفتر ٹرسٹ کے فون نمبر 040-24744180EXT(225) یا سیل نمبر 9553556260 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT