Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحانات

ادخال فارم تاریخ میں توسیع
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : جناب محمد حبیب الرحمن انچارج اردو دانی سیکشن کی اطلاع کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے ابتدائی تین درجات کی تعلیم کے امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء 28 جنوری 2018 اتوار کو صبح 10 تا ایک بجے دن شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر بیک وقت تمام مراکز پر ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ دفتر ٹرسٹ سے سوالات و وجوابی بیاض جاری ہوں گے ۔ بغیر ہال ٹکٹ کے کسی بھی طالب علم کو امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جاکر 15 جنوری 2018 مقرر کی گئی ہے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ فارم خانہ پری کر کے دفتر پر داخل کردیں ۔ امتحانات تحریری ہوں گے اور انشاء امتحان کے لیے جو دو کتابیں ، جوہر اردو اور سرسری مطالعہ کا ایک پرچہ ہوگا ۔ مراکز کی نمائندگی پر فارم کے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ۔ امتحان کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ خانگی امیدواروں کے لیے جن کا کسی تعلیمی مرکز سے تعلق نہیں ہے ، امتحان کا سنٹر محبوب حسین جگر ہال ( سیاست ) عابد روڈ قائم کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9553556260 ۔ 040-24744109 (ex.225) پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT