Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اُردو امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اُردو امتحانات

حیدرآباد 17 جنوری (پریس نوٹ) قاری محمد دستگیر خان قادری (ناظم مدرسہ) کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کی جانب سے ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات 24 جنوری کو منعقد ہوں گے جن کے اوقات صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہے۔ سوالات و جوابی بیاض دفتر ٹرسٹ سے جاری ہوں گے۔ ہال ٹکٹس 18 جنوری کو محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیرپورہ اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ واقع الاوہ بی بی دبیرپورہ سے بہ اوقات 4 تا 8 بجے شام محترمہ بشریٰ سلطانہ اور جناب محمد غوث الدین سے حاصل کرلیں۔ اگر کوئی خانگی طلبہ کسی وجہ سے امتحان کا فارم داخل نہ کرسکے اور شریک امتحان ہونا چاہیں تو وہ راست مراکز سے یا پھر فون نمبر 9292506139 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT