Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام آج اردو دانی ، زبان دانی و انشاء امتحانات

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام آج اردو دانی ، زبان دانی و انشاء امتحانات

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آج عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے اردو امتحانات مقرر ہیں ۔ صبح 10 تا 1 بجے دن شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر بہ یک وقت تحریری امتحان لیا جائے گا ۔ تمام اردو تعلیمی مراکز کو ہال ٹکٹس اور سوالات و جوابی بیاض اور دیگر میٹریل دفتر ٹرسٹ سے روانہ کردیا گیا ہے ۔ جملہ مراکز 378 قائم کیا گیا ۔ جن میں شرکت فارم 67537 کی اجرائی عمل میں آئی ۔ خانہ پری کر کے 55327 ہزار فارم وصول ہوئے جس کے ہال ٹکٹس کی اجرائی عمل میں آئی اور فارم کے وصول ہونے کا سلسلہ 6 بجے شام تک جاری رہا ۔ توقع کے تقریبا 60,000 امیدوار شرکت کریں گے تمام مراکز کے ذمہ دار اصحاب بغیر ہال ٹکٹ کسی کو بھی امتحان دینے کی اجازت نہ دیں ۔ دیگر امور کے لیے جناب محمد حبیب الرحمن سے فون 9553556260 ۔ 040-24744114 پر ربط قائم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT