عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے گرمائی کلاسیس ، درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : اردو دانی ، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع ک

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : اردو دانی ، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین درجات کے امتحانات کی تیاری کے لیے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلا قیمت حاصل کر کے تعلیم دے سکتے ہیں ۔ مزید جہاں فنی تعلیم ٹیلرنگ سنٹر ، یا مہندی ڈیزائن وغیرہ سکھایا جاتا ہے ۔ ان کے علاوہ عربی پڑھانے والے جزوقتی مدارس میں یہ کتابیں حاصل کر کے فری تعلیم دی جاسکتی ہے اور امتحانات کی کوئی بھی فیس نہیں لی جائے گی ۔

کامیابی پر سند دی جائے گی ۔ ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے یہ امتحانات مقرر ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام جون 1994 سے تعلیم اور امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرتے ہیں ۔ آئندہ امتحانات جون کے آخری اتوار کو منعقد ہوں گے ۔ گھروں پر اردو سیکھنے کے خواہش مند ٹرسٹ سے آسان اردو سی ڈی مفت حاصل کر کے امتحان میں بھی شریک ہوسکتے ہیں ۔ فارم خانہ پری کر کے داخل کردیں ۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کر کے سنٹر چلانے کے ذمہ دار ٹیچرز اور اساتذہ درخواست دے سکتے ہیں ۔ جن کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ فون نمبرات 040-24744180 Ext.225 ، 9290680532 پر ربط قائم کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT