Tuesday , December 11 2018

عابد علی خاں ایجوکیشن ٹرسٹ کے اُردو امتحانات

۔28 جنوری کو شہر، اضلاع اور بیرون ریاست مقرر

حیدرآباد۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) پروفیسر انور الدین کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اُردو، پنجہ گٹہ، اُردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات 28 جنوری بروز اتوار صبح 10 تا 1 ایک بجے دن منعقد ہوں گے جس کیلئے 67,535 شرکت فارم کی اجرائی عمل میں آئی اور کتابوں کی تقسیم بھی ہوگئی ہے۔ توقع ہے کہ 50 ہزار طلباء و طالبات، بڑے مرد و خواتین، مسلم و غیرمسلم لڑکے و لڑکیاں شریک امتحان ہوں گے۔ عابد علی خاں ایجوکیشن ٹرسٹ کے دفتر سے سوالات و جوابی بیاض اور ہال ٹکٹس جاری ہوں گے۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں 272 مراکز کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اضلاع تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 77 مراکز دیگر پڑوسی ریاستوں پر 16 مراکز قائم ہیں۔ دفتر سیاست کی جانب سے ایک ٹیم نے مراکز کا جائزہ لیا جس میں قاری محمد دستگیر خاں، جناب محمد خواجہ، جناب محمد غوث الدین، محترمہ بشریٰ سلطانہ، ثمرین ظہیر شامل تھے۔ مراکز کے اساتذہ و ٹیچر اردو لکھنے پڑھنے کی مشق کروا رہے ہیں۔ شریک امتحان امیدواروں میں جوش و خروش ہے۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں کی جانب سے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی خواہش پر ٹرسٹ نے 15 جنوری تک شرکت فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

آل ویمن روزری کانونٹ المونی میٹ
حیدرآباد /10 جنوری ( این ایس ایس ) روزری کانونٹ ہائی اسکول کی آل ویمن المونی میٹ ( روزری ری یونین ) تقریب 20 جنوری کو 4.30 بجے دن اسکول ہذا واقع گن فاؤنڈری میں منعقد ہوگی ۔ اس موقع پر سابقہ طالبات 16 تا 80 سال کے درمیان والے ایک جگہ جمع ہوں گے اور ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر خواتین کی فلاح و بہبود پر مختلف پروگراموں پر بھی غور وخوض کیا جائے گا ۔ یہ بات نمرتا صدر روزری اولڈ اسٹوڈنٹس اینٹیٹی نے بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT