Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عابد علی خاں ٹرسٹ کے تحت اردو امتحانات

عابد علی خاں ٹرسٹ کے تحت اردو امتحانات

محبوب نگر۔/4جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ سید عظمت علی شاہ المعروف سہیل شاہ قادری ناظم مدرسہ تجوید القرآن شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب مدرسہ ہذا میں عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام 5جون کو اردو دانی ، اردو زبان دانی اور انشاء کے امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔ ادارہ سیاست عرصہ دراز سے اس بات کیلئے کوشاں ہے کہ انگلش اور تلگو میڈیم کے طلباء و طالبات کیلئے اردو ( ہماری مادری زبان ) سیکھنے کا زرین موقع ہے۔ چنانچہ اس میں اضافہ بھی دیکھا جارہا ہے۔ اولیائے طلباء سے گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں ، بچیوں کو امتحانات میں شریک کروائیں تاکہ اردو زبان سے واقفیت ہوسکے۔21اپریل سے 31مئی تک دینی گرمائی کورس میں مذکورہ بالا امتحانات کی تیاری بھی کروائی گئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908424786 پر رابطہ پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT