Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / عابڈس رہزنی واقعہ میں ملوث 5 نوجوان گرفتار

عابڈس رہزنی واقعہ میں ملوث 5 نوجوان گرفتار

حیدرآباد 7مارچ ( سیاست نیوز )کمشنر ٹاسک فورس نے عابڈس اور گاندھی نگر پولیس کی مدد سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو عابڈس پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے 12 لاکھ روپئے کے سنسنی خیز رہزنی کی واردات میںملوث تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 29 سالہ محمد ایوب گائتری ہلز،29 سالہ محمد ندیم خان ساکن آصف نگر،30 سالہ شیخ فرید ساکن سید علی گوڑہ آصف

حیدرآباد 7مارچ ( سیاست نیوز )کمشنر ٹاسک فورس نے عابڈس اور گاندھی نگر پولیس کی مدد سے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو عابڈس پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے 12 لاکھ روپئے کے سنسنی خیز رہزنی کی واردات میںملوث تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 29 سالہ محمد ایوب گائتری ہلز،29 سالہ محمد ندیم خان ساکن آصف نگر،30 سالہ شیخ فرید ساکن سید علی گوڑہ آصف نگر ،26 سالہ شیخ مجاہد علی ساکن بنجارہ ہلز اور 21 سالہ محمد اظہر الدین عرف سمیر ساکن ٹولی چوکی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 11 لاکھ 86 ہزار روپئے نقد رقم ،موٹر سیکل اور موبائیل فون برآمد کرلئے ۔

ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر وی بی کملا سن ریڈی نے بتایا کہ 26فروری کو مذکورہ ملزمین نے کے ایل کے بلڈنگ میں واقع ڈوکو ایجنسیز ،ایس بی جی سے رہزنی کی سنگین واردات انجام دی تھی پولیس کو شبہ ہے کہ لوٹی ہوئی رقم حوالہ کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملزمین نے ڈوکومو ایجنسیز پر اچانک حملہ کردیا اور وہاں کے آفس بوائے زبیر کے قبضہ سے 12 لاکھ روپئے نقد رقم لوٹ لیا اور اس پر کیروسین چھڑک کر اسے نذر اتش کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمین کی شناخت کرلی ۔گرفتاری ملزمین کو عدالت میں پیش کر کے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT