Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / عابڈس میں کمسن طالب علم کی موت

عابڈس میں کمسن طالب علم کی موت

حیدرآباد۔/18جون، ( سیاست نیوز) عابڈس کے علاقہ میں ایک کمسن طالب علم کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 10سالہ محمد فاروق جو عابڈس علاقہ کے ساکن محمد شرف الدین کا بیٹا تھا طالب علم کل اپنے مکان کے باہر کھیل میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے سر پر گہرے نشان تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد فاروق کو فیٹس کی بیماری بھی تھی جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس عابڈس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT