Wednesday , December 12 2018

عاجلانہ ہم آہنگی سے مدد ملے گی : لینڈر پیس

اس دوران چنڈی گڑھ میں مسلسل بارش کے سبب میدان گیلا ہوچلا ہے اور کھلاڑیوں کیلئے چیلنج مزید بڑھ گیا۔ چنانچہ ویٹرن انڈین ٹینس اسٹار لینڈر پیس نے آج کہا کہ انڈیا اور کوریا کے درمیان ڈیوس کپ میچ میں جو ٹیم حالات سے جلد ہم آہنگ ہوجائے اسے کچھ فوقیت حاصل ہوگی۔ پیس نے قرعہ اندازی تقریب کے بعد کہا: ’’میرے خیال میں گراس (گھاس) پر ٹینس زیادہ ٹکنیکل نوعیت کی ہوتی ہے، اس لئے جو کوئی ایسے حالات میں تیزی سے ہم آہنگ ہوجائے، اسے بڑا فائدہ ہوگا۔‘‘ مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ دو تین یوم مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT