Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / عادق سارق گرفتار ، مسروقہ لیاپ ٹاپ برآمد

عادق سارق گرفتار ، مسروقہ لیاپ ٹاپ برآمد

حیدرآباد۔/15جولائی، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کے کرائم اسٹاف نے شہر کے بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ لیاپ ٹاپ برآمد کرلیا۔ اس سلسلہ میں تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کرائمس مسٹر محمد طاہر علی نے بتایا کہ20سالہ سید تبریز عرف معیز ساکن گول ناکہ عنبر پیٹ طالب علم کے بھیس میں ہاسٹلس اور کالجس کے طلباء کے کمروں میں داخل ہوکر وہاں پر موجود لیاپ ٹاپس کا سرقہ کیا کرتا تھا۔ معیز پرتعیش زندگی گذارنے کا عادی ہے اور اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے علاقہ ایل بی نگر، چیتنیہ پوری، سرورنگر میں جملہ 15 سرقہ کی وارداتوں میں ملوث بتایا گیا ہے۔ تبریز کے قبضہ سے سائبرآباد پولیس نے مسروقہ 16لیاپ ٹاپس جن کی مالیت 5.50 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT