Thursday , May 24 2018
Home / Top Stories / عادل آباد ، نظام آباد، میدک میں شدید سردی کی لہر

عادل آباد ، نظام آباد، میدک میں شدید سردی کی لہر

پانچ دن میں مزید اضافہ، حیدرآباد میں کہر اور مطلع ابر آلود، محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی
حیدرآباد۔/20ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں موسم سرما کے آغاز کے بعد سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ اور محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دن کے دوران سردی کی لہر کی پیش قیاسی کی ہے اور کہا کہ بالخصوص اضلاع عادل آباد، نظام آباد، میدک، کریم نگر اور کھمم میں دور دراز کے علاقوں میں شدید سردی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر نے کہا کہ بحیرہ جنوبی انڈمان اور متصلہ جنوب مشرقی ضلع بنگال میں 25 ڈسمبر تک ہوا کے دباؤ میں کمی ہوگی جس سے موسم مزید سرد ہوسکتا ہے۔ تلنگانہ کے چند دوسرے علاقوں میں اگرچہ موسم بدستور خشک رہے گا لیکن درجہ حرارت میں معمول سے 3 تا4 ڈگری کم رہے گا۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں ایک ڈگری کی کمی متوقع ہے۔ صبح کے اوقات کہر رہے گی اور 29 ڈگری تا 10 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے ساتھ ابرآلود رہے گا۔ چہارشنبہ کی شب اقل ترین درجہ حرارت 11ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT