Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میںڈائیٹ سیٹ کی مفت کوچنگ

عادل آباد میںڈائیٹ سیٹ کی مفت کوچنگ

عادل آباد۔21مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر جیلانی باشاہ پرنسپل ڈائیٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت آندھراپردیش محکمہ اقلیتی بہبود کی زیرسرپرستی عادل آباد گورنمنٹ ڈائیٹ پر فری ڈائیٹ کوچنگ کااہتمام کیا گیا ۔ مرکز تعلیم ترقی برائے اقلیتی بہبود طبقات CEDM جامعہ عثمانیہ کی جانب سے 2014ء ‘ DIETCET اردو میڈیم طلبہ کیلئے فری کوچنگ دی جارہی

عادل آباد۔21مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر جیلانی باشاہ پرنسپل ڈائیٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت آندھراپردیش محکمہ اقلیتی بہبود کی زیرسرپرستی عادل آباد گورنمنٹ ڈائیٹ پر فری ڈائیٹ کوچنگ کااہتمام کیا گیا ۔ مرکز تعلیم ترقی برائے اقلیتی بہبود طبقات CEDM جامعہ عثمانیہ کی جانب سے 2014ء ‘ DIETCET اردو میڈیم طلبہ کیلئے فری کوچنگ دی جارہی ہے ۔فری کوچنگ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدوار 23مئی تک اپنا نام دو عدد پاسپورٹ سائیز فوٹو اور ڈائیٹ سیٹ آن لائین رجسٹریشن نقل کے ساتھ عادل آباد ڈائیٹ پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ کوچنگ کا آغاز 26مئی سے کیا جارہا ہے ۔ کوچنگ حاصل کرنے والے امیدواروں کو مٹیریل بھی فراہم کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات حاصل کرنے ڈائیٹ پرنسپل یا مسٹر محمد آصف جن کا فون نمبر 9848350408 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT