Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں جشن تلنگانہ تقریب کا انعقاد

عادل آباد میں جشن تلنگانہ تقریب کا انعقاد

عادل آباد /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات تیقن کے باوجود یوم تلنگانہ تاسیس کے موقع پر مستقر عادل آباد کے پولیس پریڈ گراؤنڈ پر ضلع کلکٹر کی تقریر میں اقلیتوں کو نظر انداز کرنے کے بناء پر تلنگانہ جشن میں شریک اقلیتی طبقہ میں ناراضگی کو محسوس کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے ضلع میں مختلف محک

عادل آباد /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات تیقن کے باوجود یوم تلنگانہ تاسیس کے موقع پر مستقر عادل آباد کے پولیس پریڈ گراؤنڈ پر ضلع کلکٹر کی تقریر میں اقلیتوں کو نظر انداز کرنے کے بناء پر تلنگانہ جشن میں شریک اقلیتی طبقہ میں ناراضگی کو محسوس کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے ضلع میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے عوامی فلاح و بہبودی کی خاطر جاری اسکیموں کا تذکرہ کیا اور ضلع کو مزید تیز رفتار ترقی کی سمت گامزن کرنے تیز پروگرامس کو روبہ عمل لانے کا اظہار کریت ہوئے ضلع کو ایک مثالی ضلع بنانے کی فرض سے مستقر عادل آباد میں موجودہ ایرپورٹ کو 162 کروڑ 26 لاکھ 66 ہزار روپیوں کے صرفہ سے ترقی دلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ جس کی منظوری کی خاطر ریاستی حکومت کو تفصیلات روانہ کئے گئے ہیں ۔ ایرپورٹ سے منسلک اطراف و اکناف کے مواضعات کچ کنٹی ، اٹکوٹا ، تنتولی کے افراد سے 1502.21 ایکر اراضی حاصل کی جارہی ہے ۔ جبکہ ایرپورٹ کی 90.04 ایکر آراضی موجود ہے ۔ اس اراضی پر ایرفورس ٹریننگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اپنے خطاب کے آغاز پر ضلع کلکٹر نے 60 سالہ تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والے افراد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ملک میں 29 ویں ریاست تلنگانہ کے قیام پر ضلعی عوام کو قابل مبارک قرار دیا ۔ تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو بھی مبارکباد پیش کی ۔ تلنگانہ تحریک کے دوران اپنی جان کی قربانی دینے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض شہ نشین پر موجودہ دیگر عہدیداروں کے ساتھ ضلع کلکٹر نے بھی دو منٹ کی خاموشی منائی ۔ ضلع سے تلنگانہ تحریک میں اپنی جانب کو قربان کرنے والے 28 افراد کے ورثہ کو تہنیت پیش کرنے کی غرض سے مدعو کیا گیا تھا ۔ جن کی ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے گلپوشی ، شال پوشی کی ، قبل از ضلع کلکٹر نے پولیس پریڈ گراؤنڈ پر قومی پرچم کو لہراتے ہوئے سلامی پیش کیا ۔ مستقر عادل آباد کے دفتر مجلس بلدیہ میں بھی ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے قومی پرچم کشائی کا کام انجام دیا ۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ مسٹر شاہد مسعود ، محمد ایاز ، فاروق احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ پولیس پریڈ گراؤنڈ پر منائی گئی یوم تاسیس تقریب میں ایڈیشنل ایس پی مسٹر پاناسا ریڈی اور دیگر عہدیدار نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT