Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں جشن تلنگانہ سے متعلق انتظامات کا جائزہ

عادل آباد میں جشن تلنگانہ سے متعلق انتظامات کا جائزہ

عادل آباد۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بھی تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ بات ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے عہدیداروں کے اجلاس کے دوران بتائی۔ مستقر عادل آباد کے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں عہدیداروں کے اجلاس میں ضلع کلکٹر نے مختلف عہدیداروں سے 2 جون تا 7 جون منائے جانے والے تلنگانہ جشن کے تعلق سے تجاویز کو قبول کیا اور ضلعی سطح پر تلنگانہ جشن منانے کی تیاریاں کرنے کی ہدایت دی۔ تمام سرکاری محکمہ جات میں بہتر خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو بھی اس موقع پر ایوارڈ دینے سے اتفاق کیا گیا۔ مواضعات، منڈل جات، تعلقہ جات کی سطح پر کھیلوں کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے کامیاب کھلاڑیوں کو ایوارڈ دینے کے علاوہ بیشتر محکمہ جات کی جانب سے ضلع میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کی تشہیر کرنے پر بھی زور دیا۔ جشن تلنگانہ کے آخری دن ضلع سے 500 فن کاروں کو ریاستی دارالحکومت حیدرآباد روانہ کیا جائے گا۔ خصوصیت کے ساتھ مستقر عادل آباد کے یادگار تلنگانہ شہداء کے میدان میں بڑے پیمانے پر شامیانہ، لائٹنگ اور ساؤنڈ سسٹم کا اہتمام کرتے ہوئے ہر روز فنکاروں کے ذریعہ تفریحی پروگرام کا انعقاد عمل میں لانے کی ہدایت دی جس میں مشاعروں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں مختلف عہدیداروں کے علاوہ ڈی آر او سنجیو ریڈی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT