Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں حج تربیت کیمپ کا انعقاد

عادل آباد میں حج تربیت کیمپ کا انعقاد

عادل آباد 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)خانہ کعبہ کے رکن یمانی پر حضرت جبریل علیہ السلام 40 فرشتوں کے ساتھ ہر وقت موجود ہوتے ہیں اور اس مقام سے کی جانے والی ہر دعا ہر پل قبول ہوتی ہے یہ بات الحاج مولانا مظہر قاسمی امام خطیب جامع مسجد کورٹلہ نے مستقر عادل آباد کے اردو گھر شادی خانہ میں عازمین حج کے تربیتی کیمپ کے دوران اپنے خطاب میں رکن یما

عادل آباد 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)خانہ کعبہ کے رکن یمانی پر حضرت جبریل علیہ السلام 40 فرشتوں کے ساتھ ہر وقت موجود ہوتے ہیں اور اس مقام سے کی جانے والی ہر دعا ہر پل قبول ہوتی ہے یہ بات الحاج مولانا مظہر قاسمی امام خطیب جامع مسجد کورٹلہ نے مستقر عادل آباد کے اردو گھر شادی خانہ میں عازمین حج کے تربیتی کیمپ کے دوران اپنے خطاب میں رکن یمانی سے زیادہ سے زیادہ دعا کرنے کا عازمین حج کو مشورہ دیا ۔ باوضو طواف کعبہ، صفاء و مروہ کی سعی کرنے کی ہدایت دی ۔ عمرہ سے زیادہ خانہ کعبہ کا طواف کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے صرف خانہ کعبہ دیکھنے سے 20 رحمتیں اللہ کی طرف سے نازل ہونے اور عمرہ دنیا کے تمام مسلمانوں کی جانب سے ادا کرنے کی نیت کرنے کا مشورہ دیا ۔ مولانا نے کہا کہ اللہ کے رسول ؐ ایک بکرہ اپنے جانب سے اور ایک بکرہ تمام مسلمانوں کی جانب سے جو قربانی ادا نہیں کرسکے کے نام پر قربانی دیا کرتے تھے ۔ خواجہ عارف احمد نے اپنے خطاب میں ضلع حج سوسائٹی کے 13 سال سے جاری خدمات کی تفصیلات بتاتے ہوئے عازمین حج کو ہوائی پرواز سے 48 گھنٹے قبل حیدرآباد حج کمیٹی میں رپورٹ کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس دوران حج کمیٹی کی جانب سے قیام و طعام کی مکمل سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ عازمین حج کو اپنے ساتھ 22 کلو وزنی دو عدد اور 10کیلو وزنی ایک ہینڈ بیاگ ساتھ رکھنے کی ہدایت دی ۔ علاوہ ازیں اپنے ضروری دستاویزات کی زیراکس کاپی اور ایچ اے ٹی کارڈ ساتھ رکھنے کو لازمی قرار دیا ۔ 31 اگست کو مستقر بھینسہ کے مسجد مدھار خان میں تربیتی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے اور یکم ستمبر سے نرمل ،بھینسہ منچریال اور عادل آباد میں ضلع کے 157 عازمین حج کو ٹیکہ اندازی کا کام انجام دیا جائے گا ۔ حج کے دوران سہولت فراہم کرنے حج کمیٹی کی جانب سے مفت سم سعودی عرب کا فراہم کیا جائے گا اور ٹیکہ اندازی کے موقع پر 10 کیلو گرام والا وزنی بیاگ بھی مفت فراہم کیا جارہا ہے ۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض مسٹر شاہد احمد توکل نے انجام دیا جبکہ سرپرست محمود پٹیل ،فاروق احمد ،ضفی اللہ خان ،اردو گھر شادی خانہ صدر مسٹر محمد کلیم ،سکریٹری مسٹر عبدالشکور بھی موجود تھے جلسہ کا آعاز قرائت کلام پاک سے ہوا جس کو حافظ محمد الیاس ، محمد حافط شیخ عرفان نے سنایا ۔ مسٹر ضفی اللہ خان کے شکریہ پر تربیتی کیمپ کا اختتام عمل میں لایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT