Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں حج فارمس کی اجرائی

عادل آباد میں حج فارمس کی اجرائی

عادل آباد ۔ 5جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد ضلع حج سوسائٹی کے زیراہتمام مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن ٹی این جی اوز ہوم میں عازمین حج2017ء کے حج فارمس کی اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ سوسائٹی ضلع صدر مسٹر شاہد احمد توکل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ حج فارمس 24 جنوری تک قبول کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا سے خواہش کی کہ حج کوٹہ میں اضافہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کوٹہ ضلع عادل آباد کیلئے فراہم کریں ۔ حج فارمس کی خانہ پوری کمیٹی کی جانب سے رضاکارانہ طور پر کی جارہی ہے جس کیلئے ضروری متعلقہ دستاویزات لانے کی خواہش کی ۔ اس اجلاس میں نائب صدر بلدیہ مسٹر فاروق احمد ‘ ٹی آر ایس میناریٹی ضلع صدر مسٹر محمد ظہور الدین ‘ ضلع نائب صدر پارٹی مسٹر سراج قادری ‘ مجاہد شاہ ‘ محمد آصف الدین ‘ اطہر ‘ لطیف خان ‘ نور خان ‘ عبدالمجیب ‘ محمد وقار الدین ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT