Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عادل آباد میں درجہ حرارت 45.1 ڈگری ،مانسون کی 7 جون کو آمد متوقع

عادل آباد میں درجہ حرارت 45.1 ڈگری ،مانسون کی 7 جون کو آمد متوقع

حیدرآباد ۔ 15 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے اور ضلع عادل آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ضلع نلگنڈہ میں درجہ حرارت 45.6 ، بھدراچلم میں 44 ، راماگنڈم اور کھمم میں 43.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس رہا ۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے مختلف علاقوں میں آئندہ چار دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر وائی کے ریڈی نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون مقررہ وقت سے چار دن قبل ہی انڈومان میں پہونچ چکا ہے ۔ انھوں نے امکان ظاہر کیا کہ مانسون 7 تا 10 جون تلنگانہ میں داخل ہوگا ۔ تلنگانہ میں مقررہ وقت 7 جون کو مانسون کی آمد متوقع ہے ۔ انڈومان میں مقررہ وقت سے قبل مانسون سرگرم ہوگیا اور یہ تیزی سے مختلف علاقوں تک پہونچ رہاہے ۔ امکان ہے کہ مانسون کی صورتحال کے بارے میں آئندہ چند دن میں بیان جاری کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT