Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / عادل آباد میں شدید سردی اقل ترین درجہ حرارت 7 ڈگری

عادل آباد میں شدید سردی اقل ترین درجہ حرارت 7 ڈگری

حیدرآباد 9 ڈسمبر ( سیاست نیوز) شمال مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال جو پیدا ہوئی تھی وہ گذشتہ چھ گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور اب یہ صورتحال شمال اور شمال مشرق کی سمت ساحل اوڈیشہ اور مغربی بنگال و بنگلہ دیش کے ساحل کی سمت بڑھ رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ شدت آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران برقرار رہ سکتی ہے اور پھر بتدریج کمی آسکتی ہے ۔ ساحلی آندھرا پردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ تین دن کے دوران موسم خشک رہے گا ۔ اقل ترین درجہ حرارت 7 ڈگری تلنگانہ میں عادل آباد کے مقام پر درج کیا گیا جبکہ آندھرا پردیش میں جنگا مہیشورم کے مقام پر اقل ترین درجہ حرارت 16 ڈگری سلسئیس درج کیا گیا ۔ حیدرآباد و اطراف میں مطلع کہر آلود ہوسکتا ہے اور اعظم ترین درجہ حرارت 33 ڈگری و اقل ترین 17 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT