Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں مسجد منور کی تعمیر

عادل آباد میں مسجد منور کی تعمیر

عادل آباد ۔ 17 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر عادل آباد کے محلہ گھڑیالی گھر میں جدید تعمیر ہونے والی ’’ مسجد منور ‘‘ کے چھت کی تعمیر کا آغاز مولانا اسلام الدین خطیب امام مسجد عثمانیہ کی رخت انگیز دعا کے بعد کیا گیا جبکہ شیخ مختار ، اسد خان ، ڈاکٹر معین بیگ ، نظیر خان ، بشیر احمد ، محمد ظہورالدین ، محمد مشیر الدین ، تمیز بھائی ، شی

عادل آباد ۔ 17 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر عادل آباد کے محلہ گھڑیالی گھر میں جدید تعمیر ہونے والی ’’ مسجد منور ‘‘ کے چھت کی تعمیر کا آغاز مولانا اسلام الدین خطیب امام مسجد عثمانیہ کی رخت انگیز دعا کے بعد کیا گیا جبکہ شیخ مختار ، اسد خان ، ڈاکٹر معین بیگ ، نظیر خان ، بشیر احمد ، محمد ظہورالدین ، محمد مشیر الدین ، تمیز بھائی ، شیبر بھائی ، محمد بھائی، رحیم بھائی کے علاوہ دیگر کئی افراد اس دعا میں شامل تھے ۔ مولانا نے مسجد منور تعمیر کرانے والے اور اس میں شریک افراد کی خاطر جہاں ایک طرف دعا کی وہیں دوسری طرف جن کے ایصال ثواب کی خاطر مسجد تعمیر کی جارہی ہے ان کیلئے بھی بخشش ، مغفرت کی دعا کی ۔ واضح رہیکہ عادل آباد کے متوطن شاہ نواز عالم جو امریکہ شکاگو میں مقیم ہیں جنہوں نے اپنے والد محترم کے ثواب جاریہ کی خاطر 25 تا 30 لاکھ روپئے کی لاگت سے ایک ایسے مقام پر مسجد تعمیر کروارہے ہیں جہاں مسجد کی سخت ضرورت محسوس کی جارہی تھی ۔

جبکہ اس علاقہ کے افراد معاشی اعتبار سے کمزور تصور کئے جاتے ہیں جنہیں نماز ادا کرنے کی خاطر دوردراز کے مقامات کی مساجد کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ 12 ستون ( پلیر ) پر 45×42 فٹ گراونڈ لیول ( زمین کی سطح ) پر 9 فٹ اونچائی پر قبل از ایک چھت تعمیر کیا گیا جبکہ آج دوسرے چھت کا کام انجام دیا گیا ۔ زمین کی سطح پر تعمیر کردہ قبل از چھت کے نچلے حصہ میں بیت الخلاء ، حمام ، طہارت خانہ ، وضوخانہ تعمیر کئے جائیں گے یہ بات تعمیری امور کے زمیندار و مسجد منور کمیٹی کے صدر مسٹر حامد شریف ایڈوکیٹ نے بتاتے ہوئے کہا کہ مسٹر شاہ نواز عالم کے مشورہ پر مستقر کے بیشتر مقامات کا جائزہ لیا گیا ۔ گھڑیال گھر میں نمازیوں کی خاطرخواہ تعداد کو محسوس کرتے ہوئے نمازیوں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے مسجد تعمیر کا آغاز کیا گیا ۔ مسجد کی تعمیر کی خاطر چھ لاکھ روپیوں سے قبل از ایک اراضی بھی حاصل کی گئی ۔ تاہم زائد از پندرہ لاکھ روپیہ تعمیر میں صرف ہوچکے ہیں ۔ انشاء اللہ ماہ مارچ میں مسجد منور کا افتتاح عمل میں لایا جائیگا جس میں مسٹر شاہ نواز عالم کی شرکت کو یقینی سمجھا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT