Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں پولیس تقررات کیلئے 110 امتحانی مراکز

عادل آباد میں پولیس تقررات کیلئے 110 امتحانی مراکز

عادل آباد۔ 17 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عادل آباد کے 6 اسمبلی حلقہ جات میں 110 امتحانی مراکز پولیس امیدواروں کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔ یہ بات ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے مستقر عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد ہال میں پولیس عہدیداروں کے اجلاس سے مخاطب ہوکر کہا۔ پولیس کانسٹبل تحریری امتحان کا 3 اپریل سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ دوپہر 2:30 بجے تا 5:30 بجے شام منعقد ہونے والے اس امتحان میں 41,998 امیدوار شرکت کررہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT