Thursday , December 13 2018

عادل آباد میں پولیس کی تلاشی مہم

عادل آباد۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے محلہ چلکوری لکشمی نگر ، مہا لکشمی واڑہ میں صبح چار بجے تا 8 بجے تک پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ کے تحت گھر گھر تلاشی لی گئی جس کی بنا پر مقامی عوام میں خوف و دہشت کا ماحول بنارہا۔ ضلع ایس پی مسٹر وشنوایس واریا کی ہدایت پرڈی ایس پی مسٹر نرسمہا ریڈی کی قیادت میں200پولیس جوانوں نے اس کارروائی کو انجام دیا۔ اس موقع پر 39 موٹر سیکلیں، چھ عدد آٹو رکشا، ایک عدد ٹاٹا ایس سواری کو پولیس نے دستاویزات نہ ہونے کی بناء پر اپنی تحویل میں لے لیا۔ قبل ازیں پولیس کی جانب سے مستقر عادل آاد کے دیگر مقامات پر کارڈن سرچ کی کارروائی کرتے ہوئے مختلف سواریوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

 

معاشی تنگی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی
یلاریڈی۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے مستاپور سے تعلق رکھنے والا 38سالہ لکشمی نارائنا معاشی تنگی کے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی کی تفصیلات کے مطابق متوفی گلف ممالک کو جاکر مقروض ہوگیا تھا جس سے قرض میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ حیدرآباد میں کچھ دن پہلے روزگار کی خاطر رخ کیا اور چند دن قبل اپنے آبائی موضع کو آیا اور گھر پر ہی پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ متوفی کی بیوی رانی، بیٹا مہیش اور ایک بیٹی ہے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT