Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی وصولی

عادل آباد میں کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی وصولی

عادل آباد ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا یہ بات اللہ کے رسول محمدؐ نے بتائی جس کے پیش نظر جماعت اسلامی عادل آباد کے تحت کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد پہنچانے کی غرض سے مستقر عادل آباد میں ریلیف کا کام جاری ہے۔ مقامی صدر مولانا عتیق الرحمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ غیر

عادل آباد ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا یہ بات اللہ کے رسول محمدؐ نے بتائی جس کے پیش نظر جماعت اسلامی عادل آباد کے تحت کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد پہنچانے کی غرض سے مستقر عادل آباد میں ریلیف کا کام جاری ہے۔ مقامی صدر مولانا عتیق الرحمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ غیرمعمولی بارش اور سیلاب کے بناء پر کشمیر کے سینکڑوں افراد لقمہ اجل کا شکار ہونے کے علاوہ کروڑوں روپیوں کی املاک تباہ ہوچکی ہے۔ بے شمار جانوروں کے فوت ہونے کے باعث کشمیر میں مہلک بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسی صورت میں انسانیت کے طور پر ہر ایک کا فرض ہے کہ وہ اس کارے خیر میں حصہ لیتے ہوئے کشمیری افراد کو امداد پہنچاکر اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کریں۔ امداد پہنچانے والے افراد سے خواہش ہے کہ وہ رسید حاصل کرلیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440234208 پر ربط پیدا کیا جاسکتاہے ۔

TOPPOPULARRECENT