Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں 100 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کام

عادل آباد میں 100 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کام

ٹی آرایس امیدواروں کی کامیابی یقینی ، رکن اسمبلی جوگورامنا کا بیان

ٹی آرایس امیدواروں کی کامیابی یقینی ، رکن اسمبلی جوگورامنا کا بیان

عادل آباد /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد حلقہ اسمبلی میں گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران 100 کروڑ روپیوں کے صرفہ سے مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کو انجام دیا گیا ہے ۔ یہ بات مقامی رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا نے اپنی قیام گاہ پر میڈیا سے مخاطب ہوکر بتائی ۔ مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے عادل آباد بلدیات انتخابات میں 36 وارڈز میں ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کو یقینی قراردیا اور صدرنشین بلدیہ کے طور پر ٹی آر ایس امیدوار کو منتخب کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے 6 اپریل میں منعقد ہونے والے اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں بھی ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی عوام سے خواہش کی گئی ۔ سینئیر کانگریس قائد مسٹر سی رامچندر ریڈی کے سیاسی دور کا تذکرہ کرتے ہوئے 20 سالہ دور کو عوام کیلئے نقصاندہ دور قرار دیا ۔ مرحوم رکن اسمبلی مسٹر مسعود احمد خورشید کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عادل آباد میں سمنٹ فیاکٹری کا قیام ،

اسپیننگ ملز کا قیام ، سات نالہ پراجکٹ کے قیام سے ہر روز بے شمار افراد کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے جبکہ شہر کانگریس قائد کے دور میں سمنٹ فیاکٹری کو بند کردیا گیا اور اسپیننگ ملز کو ایک خانگی کمپنی کو فروخت کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے مسٹر جوگو رامنا نے کہا کہ شہر کے قلب سے گذرنے والی ریلوے لائین پر زیر زمین راستہ تعمیر کرانے کی غرض 2.60 کروڑروپیوں کی منظوری حاصل کرنے کے بعد کانگریس قائدین کی جانب سے تعمیراتی کام کو برفدان کی نظر کرنے کا بھی الزام عائد کیا ۔ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے موصوف کی سرپرستی میں تلنگانہ تحریک کی کامیابی پر مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کو قابل مبارکباد قرار دیا ۔ پین گنگا پراجکٹ تعمیر کی تعمیر کی خاطر گیارہ ہزار کروڑ روپیوں کا تخمینہ قائم کیا گیا ہے ۔ جبکہ موصوف نے اپنے دور میں تعلیم ، طب ، آبپاشی پراجکٹس تعمیر پر خصوصی توجہ دینے کی اہمیت سے واقف کرایا ۔ مسٹر سید ساجد الدین ٹاون کمیٹی صدر مسٹر بھوما ریڈی ضلع پارٹی صدر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT