Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں 2 اپریل کو جلسہ ’’ پیام انسانیت و خدمت خلق ‘‘ کا اہتمام

عادل آباد میں 2 اپریل کو جلسہ ’’ پیام انسانیت و خدمت خلق ‘‘ کا اہتمام

عادل آباد /31 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صفاء بیت المال شاخ عادل آباد کے زیر اہتمام مستقر عادل آباد کے میدان عیدگاہ میں 2 اپریل کو پیام انسانیت و خدمت خلق ‘‘ کے عنوان پر ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ مولانا محمد فیروز کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس جلسہ میں مہمان خصوصی مولانا محمد غیاث احمد رشادی مرکزی صدر صفاء بیت المال انڈیا ، مولانا عبدالمعز شامنری صدر مجلس تحفظ ختم نبوت مٹ پلی شرکت کرتے ہوئے خطاب کریں گے ۔ نظامت مولانا اکبر الدین حسامی انجام دیں گے ۔ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب شروع ہونے والے اس جلسہ میں خادمین صفاء بیت المال شاخ عادل آباد نے شرکت کی خواہش ہے ۔ قبل از بعد نماز ظہر مستقر عادل آباد کے اردو گھر شادی خانہ پتلی باولی میں خواتین کیلئے ایک اجتماع رکھا گیا ہے ۔ جس میں مولانا غیاث احمد رشادی مخاطب ہوں گے ۔ جبکہ شہریان عادل آباد کے تعاون سے صفاء بیت المال کی جانب سے ایک ایمرجنسی امبولنس فراہم کی گئی ۔ ایمرجنسی امبولنس کا مستقر عادل آباد کے RIMS دواخانہ میں صبح 9.30 بجے ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن ، ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی رسمی طور پر افتتاح کریں گے ۔ تمام تقاریب میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT