Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد میں 4 سارقین گرفتار

عادل آباد میں 4 سارقین گرفتار

عادل آباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : مستقر عادل آباد کے محلہ مہالکشمی واڑہ میں ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے چار سارقوں کے قبضہ سے 6 لاکھ 52 ہزار روپیوں کے زیورات کو برآمد کرلیا ۔ یہ بات ضلع ایس پی مسٹر ایم سرینواس نے پولیس ہیڈکوارٹر دفتر میں پر ہجوم میڈیا سے مخاطب ہو کر بتائی ۔ میڈیا کے روبرو سرقہ کرنے والے افراد کو پیش کیا جن میں ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے محمد سالم ( 23 سال ) شیخ رشید 21 سال ، شیخ خالد 42 سال اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش کا متوطن سیدول چوکدار 47 سالہ جو مستقر کے 7 مختلف مقامات پر سرقہ کیے ہوا زیورات جن میں 206 گرام سونا ، 1634گرام چاندی شامل ہے ۔ برآمد کرلیا ۔ سارقین کا پتہ چلا کر انہیں گرفتار کرنے کی کارروائی میں ملوث پولیس عہدیداروں اور پولیس جوانوں کو انعام سے نوازا گیا ۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی مسٹر لکشمی نارائنا اور سرکل انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT