Wednesday , December 12 2018

عادل آباد و کھمم میں مزید دو دن شدید سردی کی لہر برقرار رہیگی

حیدرآباد 6 جنوری ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات کے بموجب کھمم اور عادل آباد میں کچھ مقامات پر شدید سردی کی لہر آئندہ دو دن بھی جاری رہ سکتی ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ خلیج بنگال کے جنوب مشرق میں ہوا کے دباؤ میں کمی ہے ۔ 10 جنوری کو جنوبی ساحلی آندھرا پردیش میں ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ شمالی ساحلی آندھرا پردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن کے دوران موسم خشک رہیگا ۔ محکمہ کے بموجب کھمم اور عادل آباد میں کچھ مقامات پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شدید سردی کی لہر برقرار رہی ۔ عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 7.4 ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد و اطراف میں صبح کے وقت کہر رہیگا اور دن میں موسم صاف رہیگا ۔ اقل ترین درجہ حرارت 13 اور اعظم ترین 29 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT