Monday , October 15 2018
Home / شہر کی خبریں / عادل آباد کے آدی واسیوں میں جھگڑوں کی مذمت : سی پی آئی

عادل آباد کے آدی واسیوں میں جھگڑوں کی مذمت : سی پی آئی

لمباڑہ طبقہ کو شیڈولڈ کاسٹ طبقہ کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ : سی وینکٹ ریڈی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ سی پی آئی کمیٹی نے ضلع عادل آباد میں آدی واسیوں ( گونڈز اور کویہ طبقات ) اور لمباڑہ طبقہ کے مابین جاری جھگڑوں کے واقعات کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور ان طبقات کے مابین معمولی واقعات بڑھ کر بڑے اور خطرناک واقعات میں تبدیل ہوگئے ۔ مسٹر سی وینکٹ ریڈی سکریٹری سی پی آئی تلنگانہ کمیٹی نے کہا کہ لمباڑہ طبقہ کو شیڈولڈ کاسٹ طبقہ کی فہرست سے خارج کردینے کے مطالبہ پر شروع ہوئے جھگڑے اسکول ٹیچرس و ہاسپٹلس میں کام کرنے والے اسٹاف کو ڈرانے دھمکانے کے علاوہ انہیں ڈیوٹیاں انجام دینے سے روکنے تک پہونچ گئے ۔ جو بڑے جھگڑوں و تصادم کے واقعات میں تبدیل ہوگئے ۔ انہوں نے مسئلہ کی سنگین نوعیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے خصوصی طور پر راست مداخلت کرنے اور مذکورہ طبقات کے اہم قائدین کو مدعو کر کے بات چیت کے ذریعہ اس مسئلہ کی یکسوئی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خاموشی کے نتیجہ میں ہر طبقہ کا اسوسی ایشن اپنے اپنے طبقات کے حیدرآباد میں گرجنا کے نام پر جلسے منعقد کئے ۔ مسٹر سی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ اگر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ مداخلت کر کے مسئلہ کی یکسوئی کریں تو بہت بہتر بات ہوگی بصورت دیگر اس مسئلہ پر تفصیلی غور و خوص کرنے کے لیے فی الفور کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا چیف منسٹر سے مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT