Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد کے عازمین حج کی ایک ہی فلائٹ سے روانگی کا تیقن

عادل آباد کے عازمین حج کی ایک ہی فلائٹ سے روانگی کا تیقن

عادل آباد ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ حج 2015 کے درخواست فارمس کی ریاستی وزیر جوگو رمنا کے ہاتھوں اجرائی عمل میں آئی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ریاستی حکومت کی بہتر کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال حج کوٹہ میں اضافہ کیلئے نمائندگی کی جارہی ہے ۔ حج بیت اللہ کی سعادت حا

عادل آباد ۔ 22۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ حج 2015 کے درخواست فارمس کی ریاستی وزیر جوگو رمنا کے ہاتھوں اجرائی عمل میں آئی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ریاستی حکومت کی بہتر کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال حج کوٹہ میں اضافہ کیلئے نمائندگی کی جارہی ہے ۔ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمانوں کو خوش نصیب قرار دیا ۔ حج فارمس داخل کرنے والوں کو قرعہ اندازی میں مواقعہ فراہم ہونے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ اس موقعہ پر ضلع حج سوسائٹی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی پندرہ سالہ خدمات کی بھرپور ستائش کیا ۔ مسٹر جوگو رامنا نے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ ، ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمود علی سے گفت وشنید کرتے ہوئے امسال عادل آباد کے عازمین حج کو ایک ہی جہاز میں سفر کرانے کا تیقن دیا ۔ اس موقعہ پر ضلع حج سوسائٹی سکریٹری و صدر ٹاون مسٹر محمد شاہد احمد توکل نے کہا کہ جو افراد حج کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں اپنا انٹرنیشنل پاسپورٹ ، رہائشی صداقت نامہ ، بنک اکاونٹ اور تصاویر کے ہمراہ مستقر عادل آباد میں مسٹر شاہد احمد توکل ، نرمل میں خواجہ عارف احمد ، بھینسہ میں مسٹر محمد عبدالقدیر ، کاغذنگر میں قدیر الحق ، منچریال میں مفتی شکور ، خانہ پور میں مسٹر اظہار احمد خان سے ربط پیدا کرتے ہوئے حج درخواست فارم کو آن لین کروانے کی خواہش کی ہے ۔ عازمین حج کی مکمل رہنمائی اور مزید تفصیلات کیلئے 9849214764 فون پر ربط کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ اس تقریب میں صدر ٹاون کمیٹی ٹی آر ایس مسٹر سید ساجد الدین ، حاجی وقار احمد ، معاون رکن بلدیہ عروج خان ، کونسلر ظہیر رمضانی ، صدر ضلع میناریٹی محمد ظہورالدین ، صدر ٹاون میناریٹی سید مجاہد شاہ ، احمد خان ، اطہر اللہ ، لطیف احمد خان بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT