Tuesday , May 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عادل آباد کے وارڈ 36 کو ترقی یافتہ بنانے 100 کروڑ روپئے کے فنڈز کی منظوری

عادل آباد کے وارڈ 36 کو ترقی یافتہ بنانے 100 کروڑ روپئے کے فنڈز کی منظوری

شادی مبارک اسکیم کے چیکس تقسیم تقریب سے ریاستی وزیر جوگو رامنا و دیگر کا خطاب
عادل آباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شادی مبارک اسکیم کے تحت مستحق لڑکی کو حکومت کی جانب فراہم ہو نے والی امداد رقم 75,116 روپیو ں کے چیکس کو اس کی شادی کی مبارک محفل میں ادا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی بناء پر قبل از وقت اپنی اپنی درخواستیں داخل کرتے ہوئے ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ریاستی وزیر جوگو رامنا نے مستقر عادل آباد کے محلہ خورشید نگر میں منعقدہ ایک جلسہ عام کے دوران اپنے خطاب میں کہا۔ موصوف اس موقع پر محلہ سندریا نگر، خورشید نگر سے تعلق رکھنے والے 80 خواتین میں 57,92,236 روپیوں کے چیکس تقسیم کئے۔ اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے جوگو رامنا نے کہا کہ عادل آباد بلدی حلقہ کے 36 وارڈ کو ترقی یافتہ بنانے کے غرض سے 100 کروڑ روپیوں سے مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے 50 کروڑ روپئے فراہم ہوچکے جبکہ وزیر 50 کروڑ روپئے عنقریب فراہم ہونے کا تیقن دیا۔ عادل آباد مجلس بلدیہ کے حدود میں 2,000 ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ عارضی طور پر بے گھر افراد کو گذر بسر کرنے کی غرص اراضی فراہم کی جارہی ہے جس کے لئے ملمال 4,000 افراد کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ مستقر عادل آباد کےRIMS دواخانہ کی بہتر کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کیلئے 150 کروڑ روپیوں سے تعمیر کا کام جاری ہے اور NIMS دواخانہ کی طرز پر آئندہ ماہ ڈاکٹروں کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔ مہلک بیماریوں کے علاج کیلئے 8 اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کے تقررات کئے جارہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری مختلف اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے جوگو رامنا نے کہا کہ لڑکے کی پیدائش پر 12,000 ، لڑکی کی پیدائش پر 13,000 روپیوں کے علاوہ خصوصی طور پر KCR کٹ جس میں نومولود بچہ کی صحت سے متعلقہ ضروری اشیاء اور ماں کیلئے ساڑی وغیرہ بھی شامل ہے، دیا جارہا ہے۔ سلم افراد سے خاندان میں پائی جانے والی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کی غرض سے ریاستی سطح پر انگلش میڈیم اقامتی اسکولس کے قیام ک ملک کی سطح پر تاریخی کارنامہ قرار دیا۔ قبل ازیں صدرنشین مجلس بلدیہ آر منشیا، ٹاؤن کمیٹی صدر سید ساجد الدین، سراج قادری، محمد ظہورالدین، عروج خاں ایڈوکیٹ نے بھی جلسہ سے مخاطب تھے جبکہ خورشید نگر کے جوان قائد محمد اشرف نے اپنے مختصر خطاب میں جوگو رامنا کی کارکردگی میں بھی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے دوران محلہ خورشید نگر، سندریا نگر کے لئے 2.20 کروڑ روپیوں سے مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کو انجام دیا گیا۔ شہ نشین پر ریاستی قائد یونس اکبانی، عبدالقیوم، خورشید نگر کے بزرگ، جناب یوسف بھائی کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ جلسہ کی کارروائی مائناریٹی ٹاؤن کمیٹی صدر مجاہد شاہ نے چلائی۔

TOPPOPULARRECENT