Wednesday , January 23 2019

عادل آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں سیکڑوں مریضوں کی تشخیص اور ادویات کی تقسیم
عادل آباد /25 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کاٹن مارکٹ کمیٹی کے احاطہ میں ٹی آر ایس ٹاؤن کمیٹی صدر سید ساجد الدین کی جانب سے مفت میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس کا افتتاح صدر نشین مجلس بلدیہ شریمتی آرنیشا نے کیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن فیاض احمد، مجاہد شاہ، سراج قادری، ظہیر افغانی، محمد ظہور الدین، عروج خاں ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ مفت میگا میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر نسیمہ انجم، ڈاکٹر محمد سمیع الدین، ڈاکٹر کلیان ریڈی، ڈاکٹر ستیہ نارائن، ڈاکٹر شروت ریڈی، بریندر بھنڈاری، تپہ سوامی، پرمود ریڈی، دتو اور شاملہ نے حصہ لیتے ہوئے مریضوں کا معائنہ کرنے کے بعد انھیں ادویات بھی فراہم کی۔ راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ریمس) سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی اس ٹیم میں میڈیکل کالج کے جونیر ڈاکٹرس بھی شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT