Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عادل میں ایس آئی او کے زیراہتمام طلبہ کیلئے مقابلہ جات کا اہتمام

عادل میں ایس آئی او کے زیراہتمام طلبہ کیلئے مقابلہ جات کا اہتمام

عادل آباد۔12 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس آئی او عادل آباد یونٹ کی جانب سے عادل آباد میں بڑے پیمانے پر عادل آباد اسٹوڈنٹس فیسٹیول بعنوان ’’ اُس صبح کو ہم ہی لائیں گے ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس فیسٹیول میں 19اور 20نومبر کو اسکولی طلبہ کے ( جماعت ہشتم تا دہم ) اور انٹرمیڈیٹ طلباء و طالبات کیلئے مختلف مقابلہ جات منعقد کئے جارہے ہیں جس می

عادل آباد۔12 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس آئی او عادل آباد یونٹ کی جانب سے عادل آباد میں بڑے پیمانے پر عادل آباد اسٹوڈنٹس فیسٹیول بعنوان ’’ اُس صبح کو ہم ہی لائیں گے ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس فیسٹیول میں 19اور 20نومبر کو اسکولی طلبہ کے ( جماعت ہشتم تا دہم ) اور انٹرمیڈیٹ طلباء و طالبات کیلئے مختلف مقابلہ جات منعقد کئے جارہے ہیں جس میں تحریری مقابلہ بعنوان ’’ سماجی برائیاں اور ہماری ذمہ داریاں ‘‘ برائے اسکولی طلباء اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے انسانی حقوق کا استحصال کے عنوان طئے کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ برجستہ تقریری مقابلے ‘ ڈرامے ‘ بحث و مباحثہ اور خود لکھی ہوئی نظمیں ‘ ڈرائنگ اور فوٹو گرافی وغیرہ مقابلہ منعقد کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ 28 ‘ 29‘ 30نومبر کو ایک غیر معمولی تعلیمی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس نمائش میںسائنس فیر‘ سوشل فیر ‘ سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں مسلم و غیر مسلم سائنس دانوں کی خدمات ‘ تعلیمی و اخلاقی فلمس بتانے کیلئے ایک تھیٹر وغیرہ موجود رہیں گے ۔ اس کے علاوہ ایک ہمہ لسانی کتب میلہ بھی لگایا جارہا ہے جہاں کتابیں 50فیصد رعایتی دام پر دستیاب رہیں گی ۔ اس نمائش میں تعلیمی رہنمائی کیلئے بھی ماہرین دستیاب رہیں گے ۔ نمائش کے آخری دن 30نومبر کو شام 6تا 9 بجے جلسہ تقسیم انعامات اور اختتامی پروگرام منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام کو جناب اقبال حسین صدر حلقہ ایس آئی او تلنگانہ و آندھراپردیش کے علاوہ جناب جوگو رامنا وزیر برائے جنگلات و ماحولیات مہمانان خصوصی ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT