Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عادل میں بس مسافرین کو راحت پہنچانے مساعی

عادل میں بس مسافرین کو راحت پہنچانے مساعی

عادل آباد ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں آر ٹی سی ورکرس ہڑتال کے بناء پر جہاں ایک طرف عادل آباد ، منچریال ، نرمل ، بھینسہ ، آصف آباد اور اونٹور بس ڈپوز میں 618 آر ٹی سی بس منجمد دیکھائی دے رہے ہیں وہیں دوسری طرف ضلع میں خانگی طور پر حاصل کردہ آر ٹی سی بس جو محکمہ آر ٹی سی کے تحت کرایہ کے اساس پر چلائے جاتے تھے 143 بس مختلف شا

عادل آباد ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں آر ٹی سی ورکرس ہڑتال کے بناء پر جہاں ایک طرف عادل آباد ، منچریال ، نرمل ، بھینسہ ، آصف آباد اور اونٹور بس ڈپوز میں 618 آر ٹی سی بس منجمد دیکھائی دے رہے ہیں وہیں دوسری طرف ضلع میں خانگی طور پر حاصل کردہ آر ٹی سی بس جو محکمہ آر ٹی سی کے تحت کرایہ کے اساس پر چلائے جاتے تھے 143 بس مختلف شاہراہوں پر حمل و نقل کرتے ہوئے مسافرین کو راحت پہنچارہے ہیں ۔ عادل آباد میں 27 ، منچریال میں 42 ، نرمل 39 ، بھینسہ میں 22 ، آصف آباد میں 10 اور اٹنور بس ڈپو کے تحت 3 بس ، آر ٹی سی انتظامیہ کی ہدایت پر چلائے جارہے ہیں ۔ جبکہ آر ٹی سی ملازمین خانگی بس کی کارکردگی کو متاثر کرنے کی خاطر احتجاجی طو رپر بس کے ٹائیر سے ہوا خارج کرنے اور بس کے سامنے اپنے آپ لیٹتے ہوئے بس کے حمل و نقل پر قابو پانے کی کوشش کرہے ہیں ۔ تین دن سے آر ٹی سی ملازمین کے احتجاج کے بناء پر تقریباً دو کروڑ روپیوں کا آر ٹی سی محکمہ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ 3250 آر ٹی سی ملازمین جن میں ڈرائیورس ، کنڈیکٹرس ، میکانیکل اسٹاف بھی شامل ہے ہر روز آر ٹی سی بس اسٹیشن ، بس ڈپو کے روبرو احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے حکومت سے اپنے مطالبات کی یکسوئی کرنے پر زور دے رہے ہیں ۔ آر ٹی سی حکام حکومت کی ہدایت پر عارضی طور پر ڈرائیورس کو یومیہ ایک ہزار روپیہ ، کنڈیکٹر کو آٹھ سو روپیہ معاوضہ پر تقررات کرنے کا پیشکش کرچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT