Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی خاتون سارق گرفتار،25تولہ طلائی زیورات برآمد

عادی خاتون سارق گرفتار،25تولہ طلائی زیورات برآمد

حیدرآباد۔/10اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس کے کرائم اسٹاف نے ایک عادی خاتون سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشورراؤ نے بتایا کہ 40 سالہ سنیتا جس کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور سے ہے چندرائن گٹہ علاقہ میں ایک کرایہ کے مکان میں رہتی تھی وہ اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے شہر کے پاش علاقہ امیر پیٹ میں بس مسافرین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے ہینڈ بیاگس، پرس اور طلائی چین وغیرہ کا سرقہ کرلیا کرتی تھی۔ ڈی سی پی نے کہا کہ سنیتا بڑی چالاکی سے خواتین کے ہینڈ بیاگس کو بلیڈ سے کاٹ کر سرقہ کیا کرتی تھی اور مسروقہ مال فروخت کردیا کرتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس خاتون سارق نے امیر پیٹ تا پنجہ گٹہ جانے والی آر ٹی سی بسوں اور دیگر عوامی مقامات پر کئی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے ہینڈ بیاگس وغیرہ کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے خاتون کے قبضہ سے 25 تولے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

 

TOPPOPULARRECENT