Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / عادی رہزنوں کی ٹولی گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

عادی رہزنوں کی ٹولی گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

ملزمین میں سنار اور طالب علم شامل ، ڈی سی پی ملکاجگری کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /21 اپریل (سیاست نیوز) رچا کونڈہ کی کیسرا پولیس نے عادی رہزنوں کی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 5 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ملکاجگری مسٹر رمیش نائیڈو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سالہ یو کروناکر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اس کا تعلق یادگیری گٹہ سے ہے ۔ اپنے دو ساتھیوں 22 سالہ شنکر اچاریہ جو پیشہ سے سنار ہے اور 19 سالہ بھانو پرساد طالبعلم ہے کی مدد سے رچاکونڈہ علاقہ میں کئی رہزنی کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کروناکر اپنے آٹو میں شنکر اچاریہ اور بھانو پرساد کو سوار کرکے راہ چلتی تنہا خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے اسے پانی یا پتہ پوچھنے کے بہانے گلے میں موجود طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا کرتے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹولی موٹر سائیکل پر بھی رہزنی کی وارداتیں انجام دیا کرتی تھیں اور وہ گاڑی کا نمبر پلیٹ تبدیل کرکے رہزنی میں ملوث ہوا کرتے تھے ۔ پولیس نے رہزنوں کے قبضے سے 15 تولے طلائی زیورات ، چار موبائیل اور رہزنی میں کئے جانے والی دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT