عادی رہزنوں کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /5 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبر آباد سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے دو عادی رہزنوں کی ٹولی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کونڈہ مسٹر وی سی سجنار نے کہا کہ اس ٹولی کا سرغنہ میرساجد علی ہے اور وہ پولیس کے چنگل سے باہر ہے ۔ پولیس نے سجاد علی کے ساتھیوں محمد خلیل ، محمد سرور خواجہ ، سید ضرار علی عابدی ، میر مظفر علی اور شیخ رضیہ کو گرفتار کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT